کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے پالیسی بورڈ کااجلاس
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا سندھ حکومت گوشت ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہےِ،
اسی لئے جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی، پراجیکٹ میں جانوروں کے باقاعدہ کارڈ
بنائے جائیں گے جن میں ان کی پیدائش، نسل، بیماری اور علاج سے متعلق پوری
ہسٹری ملے گی۔ منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل ہو گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے پالیسی بورڈ کے
اجلاس میں ارفعہ کریم آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کیلئے زمین کی منظوری بھی دے دی
گئی۔ دو سو ایکڑ زمین موٹروے کے قریب الاٹ کی گئی ہے۔
اجلاس میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی روک تھام کیلئے پبلک پرائیوٹ
پارٹنرشپ کے ذریعے سافٹ ویئر بنانے کی بھی منظوری دی گئی جس کا لنک نادرا
سے ہو گا۔