راولپنڈ ی ،23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک آرمی کی جانب سے پریڈ کی ریہرسل
آئی ایس پی آرکے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپور
انداز میں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی
فورسزکے دستے خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔اس حوالے سے آج پاک فوج کی جانب
سےپریڈ کی ریہرسل کی گئی۔
پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے
بتایا کہ یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم
کرے گا، جبکہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں
گے۔
یاد رہے کہ 23 مارچ کی تاریخ مادر وطن کے لئے بہت اہم دن ہے ، اس دن
قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد کی بنیاد پر مسلم لیگ نے
برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور
سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی، واضح
رہے اُس کامیابی کا نام پاکستا ن ہے۔
اسی لئے 23 مارچ کو یوم پاکستان کہا جاتا ہے، یہ ہی نہیں بلکہ 1956 کو 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین مرتب ہوا تھا۔.