Mar 18, 2017 01:04 pm
views : 800
Location : Saddar Police Station
Jacobabad- Police Action
جیکب آبادپولیس کی کارروائی ،منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
صدر پولیس جیکب آباد نے خفیہ اطلاع پر شنبے شاہ پولیس کی مدد سے منشیات کی
اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والے ایک ٹرک
پر چھاپہ مارکر 20کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے پانچ ملزمان کو
گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں رحیم الدین ،امداد علی ،محمد بخش ،سردار علی اور شفیع محمد شامل
ہیں۔پولیس نے گرفتار افراد کو لاک اپ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کارروائی آئی جی سندھ کے احکامات پر صوبے بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے ۔