لاہور، خواتین پر تیزاب پھینکے والوں کا احتساب کب ہوگا، تہمینہ درانی
تہمینہ درانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن تہمینہ درانی نے لاہور میں ایک مظاہرے
کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا خواتین پر تیزاب
پھینکے جانے والے واقعات کے خلاف جب تک عوام کھڑی نہیں ہوگی اس وقت تک
حکومت کچھ نہیں کرے گی ۔دو سال پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسمبلی
سے ایک قانون پاس کرایا جس کے تحت خواتین پر تیزاب پھینکنے والوں کے خلاف
سخت احتساب کیاجاناتھا،تاہم دو سال گزرنے کے باوجود ہم کسی کا احتساب ہوتا
نہیں دیکھ رہے ۔
تہمینہ درانی نے مزید کہااب ہمیں اس جرم کا احتساب چاہیے جب تک اس کاخاتمہ
نہیں ہوجاتا،اگر ایک غریب دس روپے کی تیزاب کی بوتل خرید کر اپنا غصہ کسی
عورت پر اتار سکتا ہے تو یہ ہی بوتل امیر بھی خرید کر اپنا غصہ کسی سیاسی
لیڈر کی بیٹی،کسی جج کی بیٹی ،کسی انڈسٹریل کی بیٹی اور کسی جرنیل یا وزیر
مشیرکی بیٹی پر اتار سکتا ہے،اور پھر یہ سب لوگ اس جرم کے خلاف آواز
اٹھائیں گے۔ ابھی ایک غریب فاخرہ کے ساتھ یہ ہوا ہے اس لیے کسی کو کچھ یاد
ہی نہیں ۔