لاہور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق
لاہور میں آزادی چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو جاں بحق
کردیا، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیربھی زخمی ہوگیا، جاں بحق
ہونے والوں کی شناخت ایوب ، شکوراور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ہونے
والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پارکنگ لینڈ میں کی گئی ،جس سے ایوب اور شکور دونوں
ہی موقع پر جاں بحق ہوئے جب کہ نعیم اسپتال جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی
تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔
پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
جائے حادثہ پر موجود پولیس انویسٹی گیشن افسر کا کہنا تھا واقعہ ذاتی دشمنی
کا شاخسانہ ہے ،جاں بحق افراد پیشی کے لیے عدالت جارہے تھے جہاں مخالف
پارٹی نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ واقعے میں ایک راہگیر بھی
زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری
کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔