Mar 18, 2017 03:31 pm
views : 770
Location : Deputy Commissioner Lahore
Lahore- Census 2017 Begins
لاہور ، خانہ شماری کا عمل مکمل، آج سے مردم شماری شروع
خانہ شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج سے مردم شماری کے عمل کا آغاز
کردیاگیا جو 13اپریل تک جاری رہے گا۔ مردم شماری کاصبح 8بجے ڈپٹی کمشنر
سینسز لاہور میں دعا کے بعد ایک شہری کا فارم بھر کر باقاعاعدہ آغاز ہوا۔
اس موقع انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا یہ ایک بہت بڑا عمل ہے اور اس میں
جہاں جہاں چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہورہی ہیں انہیں فورا درست کیاجارہاہے ۔ مردم
شماری کے لیے تعینات عملے کی ایک ماہ تک تربیت کی گئی ہے اور انہیں تمام
میٹریل فرام کرکے فیلڈ میں بھیجا گیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے مزید کہاگیا مردم شماری کے حوالے سے عوامی شکایات کو
اہمیت دی جارہی ہے جہاں کوئی مسئلہ درپش ہوتا ہے وہاں فوری طورپر ٹیمیں
روانہ کردی جاتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جو ضلع اور
تحصیل کی سطح پر کام کررہی ہے۔
پینسل سے فارم بھرنے کی شکایات پر انتظامیہ کا کہنا تھا ان شکایات کا ازالہ
کردیاگیا ہے ،تمام عملے کو بال پین سے فارم بھرنے کے واضح احکامات جاری
کیے جاچکے ہیں۔عملے کے پاس پنسل موجودہوگی مگر اس استعمال کہاں کیاجائے گا
یہ باتیں ٹریننگ میں عملے کو بتا دی گئی ہیں ،اس سلسلے میں عوام کو پریشان
ہونے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ان کے تعاون سے ہی اس عمل کو بااحسن طریقے سے
مکمل کیا جائے گا۔