Mar 18, 2017 03:49 pm
views : 711
Location : Information Ministry Office
Islamabad- Maryam Auranzeb meets Ambassador Euopean Union
اسلام آباد، وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر
جین کاٹین نے ملاقات کی۔ملاقات میں میڈیا،اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں
تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاپاکستان یورپی یونین کے
ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،حکومت صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے
منصوبے پر کام کررہی ہے،توقع ہے ذرائع ابلاغ کے تربیتی پروگرام میں یورپی
یونین تعاون کریگا۔
مریم اورنگزیب نے کہاوزیراعظم محمدنوازشریف اظہاررائے کی مکمل آزادی پر
یقین رکھتے ہیں،جمہوریت اور آزاد معاشرے کیلئے اظہاررائے کی آزادی
ناگزیرہے،صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے
ہیں۔
وزیرمملکت نے مزید کہاپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے قومی ثقافت کو
اجاگرکر رہے ہیں،وزیراعظم کے وڑن کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کیلئے فلم
پروڈکشن کی جامع پالیسی بنا رہے ہیں،معیاری پروڈکشن سے عوام کو سماجی و
اقتصادی ترقی سے آگاہی حاصل ہوگی۔
یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین نے کہا اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں ہرممکن تعاون فراہم کرینگے۔
یورپی سفیرکی وزیرمملکت کو روم ٹریٹی کی 60سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔