لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسکل ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی، صنعت، معدنیات، زراعت،
لائیوسٹاک، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا
گیا۔حکومت پنجاب اور تاتارستان کی مشترکہ کمیٹی تشکیل بھی دی۔کمیٹی تعاون
کے لئے مختلف شعبوں کی نشاندہی کرے گی۔
تاتارستان کے صدرنے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد
شہبازشریف کے ترقیاتی وڑن کو بھی سراہا۔تاتارستان کے صدر نے وزیراعلیٰ
پنجاب شہبازشریف کی روسی زبان پر دسترس کی تعریف بھی کی۔
تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو نن نے کہاآپ کی روسی زبان پر دسترس دیکھ
کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔لاہور آ کر بہت پیار ملا ہے۔ہم نے علاقائی تعاون
کو بھی مضبوط بنیادوں پر فروغ دینا ہے۔دہشت گردی و انتہاپسندی کو دین اسلام
سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں۔
تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو نن نے مزیدکہااسلام امن اور بھائی چارے کا
درس دیتا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشوں میں پاکستان کے ساتھ
ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہابرادر ملک تاتارستان کے صدر کی لاہور
آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ رشین فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات
موجود ہیں۔ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
پنجاب حکومت اور تاتارستان مختلف شعبوں میں تعاون کو پائیدار بنیادوں پر
فروغ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہادہشت گرد اور انتہاپسند انسانیت
کے سفاک قاتل ہیں۔دہشت گردوں کا کوئی رنگ ہے نہ مذہب۔دہشت گردی بین
الاقوامی مسئلہ ہے۔اس سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔میں
جون میں تاتارستان کا دورہ کرں گا۔
صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین، عائشہ غوث پاشا، چوہدری شیر علی، جہانگیر
خانزادہ، نعیم اختر بھابھہ، مشیر عمر سیف ، اعلیٰ حکام، تاتارستان کے ڈپٹی
وزیراعظم اور وفد کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔