Mar 18, 2017 05:03 pm
views : 785
Location : Karachi Press Club
KARACHI- Civil Society Protest
کراچی ،کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سگ گزیدگی کے خلا ف احتجاج
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کی جانب سے سگ گزیدگی مہم کے خلاف
احتجاج کرتے ہوئے کہا مقامی انتظامیہ کی جانب سے جو زہر ان کتوں کو
دیاجارہاہے اس سے وہ 24سے 28گھنٹوں تک انتہائی تکلیف میں رہ کر مرتے ہیں،
جو قابل مذمت عمل ہے۔
احتجاج میں شریک سول سوسائٹی کی رہنما ڈاکٹر مزنہ نے بات چیت کرتے ہوئے
کہاپی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اورکے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر مسعود
عالم نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ کتوں کو اس طرح زہر دے کر مارنا غلط
عمل ہے۔
ڈاکٹر مزنہ نے مزید کہا ہمارا کوئی بڑامطالبہ نہیں جو پورا نہیں کیاجاسکتا،
ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ جو صحیح ہے اسے صحیح تسلیم کیاجائے اور جو غلط ہے
اس کی حمایت نہ کی جائے، کیوں کہ یہ جیتے جاگتے جانور ہیں اور انہیں اتنی
بے دردی سے مارنا کسی طورپر قابل قبول نہیں۔
اس موقع پر ایک اور شہری ندا بٹ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں ایک اینیمل
لیبر ہوں اور اس طرح کتوں کو مارنے کی مخالفت کرتی ہوں۔ہم چاہتے ہیں کے بی
سی ،کے ایم سی اور سی بی سی اپنے دروازے کھولے اور ہم سے بات کرے، اس وقت
یہاں بارہ سے زائد این جی اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے لوگ موجود ہیں
ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ ہمارے اداروں کے ساتھ مل کر ایک حل نکالیں تاکہ ان
کتوں کا اس طرح بے دردی سے خاتمہ بند ہو۔