Mar 18, 2017 05:23 pm
views : 682
Location : Lahore Sports Journalist Association
LAHORE - M.HAFEEZ MEET PRESS CONFERENCE
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معافی دینے کے حق میں نہیں،محمد حفیظ
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر
بات چیت کرتے ہوئے کہا کسی بھی کھلاڑی نے اگر پاکستان کی عزت کو نقصان
پہنچایا ہے اسے معاف نہیں کرنا چاہیے۔ اسپاٹ فکسنگ کا پاکستان ٹیم سے منسلک
ہو نا افسوسناک ہے۔ ایسے فیصلے ضرور ہونے چاہیں جو دوسروں کے لیے مثال
بنیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے مزید کہاجب انگلینڈ میں زخمی ہوا
تو خود ہی کھیلنے سے منع کردیا تھا ،گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے
بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کیا جس کے بعد اظہر علی کی غیر موجودگی میں دو
میچوں کی کپتانی بھی ملی۔
محمد حفیظ نے کہا کھلاڑی کے لیے ٹیم میں کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا،
آسٹریلیا میں پرفارمنس سے مطمئن ہوں ، کوشش تھی کہ بولنگ میں کم بیک کرسکوں
،عزت کے ساتھ جب تک کھیل سکا پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔
پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے محمد حفیظ نے بتایا میری پرفارمنس اچھی نہیں
رہی ،مختلف نمبرز پر بیٹنگ کی جس پرخوش نہیں تھا اور دو بار صفر پر آؤٹ
ہوا۔دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے سلیکٹرز نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی
بھرپور کوشش کروں گا۔