لاہور،فیڈرل بیورو ریونیو لاہور ریجن کے ملازمین کا ساتھی کے انتقال پر احتجاج
فیڈرل بیورو ریوینو لاہو ر ریجن کے ملازمین کا ساتھی کے انتقال کرپر شدید
احتجاج ،کام بند کرکے دفتر کے باہردھر نا دے دیا۔ ملازمین نے الزام عائد
کیا کمشنر ندیم عارف نے ساتھی ملازم کو شدیدذہنی اذیت سے دوچار کیاہوا تھا
اوررات کو وہ گھرجانے کے بجائے سیدھا اسپتال پہنچ گیا ،رات بھراسپتال میں
رہنے کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔
احتجاج میں شریک ایک ملازم بات چیت کرتے ہوئے کہا ساتھی ملازم کی ہلاکت کے
ذمے دار کمشنر ندیم عارف ہیں ، انہوں نے ہمارے ساتھی کو اتنا پریشان کردیا
تھاکہ وہ اکثرذہنی دباؤ کا شکار رہنے لگا۔ جب کہ نوجوان ساتھی ملازم ایک
بہت سلجھا ہوا اور اپنے کام میں ماہر سمجھا جاتا تھا ، کمشنر ندیم عارف نے
انہیں بلاوجہ تنگ کیا ہوا تھا جس سے انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ۔ انتظامیہ سے جب
اس سلسلے میں بات کی تو وہ بھی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور قاتل آفیسر
کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی ۔
ملازم نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتل افسر کمشنر ندیم عارف کو فوری
طور پر معطل کرکے ان خلاف مقدمہ درج کیاجائے یا پھر ان کا یہاں سے تبادلہ
کردیاجائے ،کیوں کہ اب وہ کسی دوسرے ملازم کو تنگ کرنے کی پلاننگ کررہا ہے۔
اس سے پہلے بھی کمشنر ندیم عارف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے تین سے چار ملازمین
کو ذہنی اذیت دے کر مار چکا ہے اور اب ہم مزید کسی ساتھی کی جدائی برداشت
نہیں کرسکتے۔
ملازمیں کہا کہنا تھا اگرانتظامیہ نے کمشنر ندیم عارف کے خلاف کوئی
کارروائی نہیں کی تو پھر ہم تمام ملازمین ایک ساتھ استعفے دے دیں گے۔