Mar 18, 2017 05:42 pm
views : 894
Location : Custom Intelligence Office
Karachi- Custom Intelligence Press Conference
کراچی،کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی ملکی و غیرملکی شراب بر آمد
کسٹم ا نٹیلی جنس نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے دوسو
پاکستانی شراب بر آمد کی ہے جبکہ ڈرائیور کی اطلاع پرڈیتنس میں کارروائی
کرتے ہوئے ستائیس سو چھیانوے کین چینی اورایک ہزار چالیس کین پاکستانی شراب
کے بر آمد کئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ریاض حسین کھوسو کا پری کانفرنس کے دوران
کہنا تھا کہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی جس
پر کسٹم انٹیلی جنس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاتی
تعداد میں ملکی و غیر ملکی شراب کے کین بر آمد کئے ہیں جو کراچی منتقل کئے
جا رہے تھے،بعد ازاں دوران تفتیش ٹرک ڈرائیور کی اطلاع پر ڈیفنس میں بنگلے
پر چھاپہ مار کر پاکستانی و چینی شراب کے کین بر آمد کئے ہیں۔