Mar 18, 2017 06:17 pm
views : 775
Location : Lahore AG office
LAHORE - APCA WORKERS PROTEST
لاہور ،ایپکا ملازمین کی داتا دربار سے اے جی آفس تک احتجاجی ریلی
صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں ایپکا ملازمین کی تنخواہوں
میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے داتادربار سے اے جی آفس تک ریلی
نکالی گئی۔ جہاں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد نے
کہاوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ضعیم قادری نے گزشتہ سال ایپکا
کے احتجاجی دھرنے میں وعدہ کیاتنخواہوں میں اضافے اور ہمارے مطالبات کی
منظوری کا وعد کیا تھا اور اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں
ایک کمیٹی بنائی ، کمیٹی کی سفارشات اور ہمارے مطالبات ایک سمری کی صورت
میں چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوائی گئی ۔ لیکن آج ایک سال ہونے کو ہے چیف
سیکریٹری پنجاب نے وہ سمری سرد خانے کی نظر کردی ہے۔
صدر ایپکا نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیکینکل اور نان ٹیکنیکل اسٹاف کو اپ
گریڈ کیاجائے اور دیگر صوبوں کی طرح ساڑھے سات فیصد تنخواہیں جو ہمیں کم دی
جارہی ہیں وہ جولائی 2013سے اضافہ کرکے ادا کی جائیں اس کے علاوہ گروپ
انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر واپس کی جائے۔
ریلی کی حفاظت پر مامور ایس پی نوید تھانہ اردوبازار نے بات چیت کرتے ہوئے
کہاہماری طرف سے احتجاجی ریلی کے لیے مکمل فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے
گئے ہیں ، چھ ایس ایچ اوز اور بھاری نفری اس وقت یہاں پر موجود ہے۔ کچھ دیر
بعد ان سے مذاکرات کرکے انہیں واپس بھیج دیاجائے گا۔