Mar 19, 2017 02:57 pm
views : 767
Location : Islamia College
Lahore- Mamnoon Hussain Addresses
لاہور،صدرممنون حسین کا اسلامیہ کالج کے 61ویں کانووکیشن سے خطاب
صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے قابل عمل اور معنی خیز
منصوبہ بندی نا گزیر ہے جبکہ نصاب میں بہتری ،جدید علوم و فنون میں مہارت
اور اساتذہ کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔
صدر ممنون حسین کااسلامیہ کالج کے 61ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کہنا تھاکہ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کا تاریخ میں ایک نام ہے، قائداعظم
نے اس کالج کا گیارہ بار دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت
تعلیمی اداروں میں فیکلٹی کا معیار مزید بہتر کرے۔صدر مملکت نے کہاکہ تمام
شعبوں میں کرپشن اور بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ جوقومیں جدید
تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتیں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں،وطن عزیز سیاسی ،سماجی
اور اقتصادی لحاظ سے اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں ہمیں زندگی کے تمام
شعبوں کے لیے ایسے سپوت پیدا کرنے ہیں جو ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام
میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدر مملکت نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ روایتی طریقہ تعلیم کے بجائے
فروغ علم کے سلسلے میں سینٹر آف ایکسیلنس میں تبدیل ہو جائیں۔صدر مملکت نے
تعلیم کے شعبے میں اسلامیہ کالج لاہور کی خدمات کو سراہتے ہوئے فارغ
التحصیل طلباء سے کہاکہ وہ عملی زندگی میں اسی طرح محنت کر کے ملکی ترقی ،
خوشحالی اور استحکام کے لیے کام کریں۔