لاہور،مینار پاکستان کے پاس فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے افرادکے لواحقین کااحتجاجی مظاہرہ
مینار پاکستان کے قریب ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل ہو نے والے تین افراد کے اہلخانہ نے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
جائیداد کے تنازعے پر قتل ہونے والے رانا ایوب،رانا شکور اور حافظ عاشق کے
لواحقین نے تھانہ ٹبی سٹی کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا
کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات تو درکنار ابھی تک قتل کا مقدمہ بھی
درج نہ کیا جاسکا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
ہمارے اور مخالفین کے درمیان مکان پر تنازعہ چل رہا تھاآج ہم پیشی پر جارہے
تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی،ہماری وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ قاتلوں کو
گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔