پشاور، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی،بھاری تعداد میں آتش گیر مواد برآمد
پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران بھاری تعداد
میں آتش گیر مواد برآمد کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس پی سٹی
پولیس کوکب شہزاد نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا پولیس کو
اطلاع ملی کے شہر کے مختلف علاقوں میں آتش گیر مواد اور پٹاخے منڈی میں
فروخت کے لیے لے جایا جارہا ہے ،جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے
مختلف گوداموں پر چھاپے مارے اور وہاں سے بھاری تعداد میں آتش گیر مواد اور
پٹاخے برآمد کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیاجب کہ گوداموں کو بھی سیل
کردیاگیا ہے۔
ایس پی سٹی پولیس نے مزید کہا یہ پٹاخے بم جیسے ہی خطرناک ہیں ،اس آتش گیر
مواد سے پہلے بھی ایک منڈی جل کر خاکستر ہوچکی ہے ،اور یہ پٹاخے دہشت گردی
کی کارروائیوں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ملزمان سے تفتیش شروع کردی
ہے جس کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔