پشاور،خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری
ملک بھرمیں خانہ شماری کا مکمل ہونے کے بعد مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری
ہے،پشاور میں مردم شماری کے دوسرے روز ادارہ شماریات کا عملہ پشاور کے
مضافاتی علاقوں میں انتہائی سخت سیکورٹی میں گھر گھر جاکر معلومات اکھٹا
کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری طرف سکھ برادری نے مردم شماری فارم میں سکھ مذہب کا خانہ شامل نہ
کرنے پر تشویش کااظہار کیا ہے ، سکھ برادری کے مطابق مردم شماری فارم میں
چھ مذاہب کے خانے موجود ہیں لیکن اس میں پاکستان میں اکثریت ہونے کے باوجود
سکھ مذہب کا خانہ شامل نہ کرنا زیادتی اور گنتی سے محروم رکھنے کی سازش
ہے۔
سکھ برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم اور اداراہ شماریات کے اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے درخواستیں بھی جمع کرادی ہیں ۔