Mar 19, 2017 06:13 pm
views : 799
Location : PIB Colony KMC Ground
Karachi- MQM 33th Youm E Tasees
کراچی،پیپلز پارٹی کے لئے بائیس اگست والی ایم کیو ایم سود مند ہے،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ بائیس اگست
کا مقدمہ سیاسی اور جھوٹا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے لئے بائیس اگست والی ایم
کیو ایم سود مند ہے اور پیپلز پارٹی خود بائیس اگست والوں کے ساتھ کھڑی
ہے،پندرہ دن پہلے جلسے کی اجازت مانگی تھی لیکن چوبیس گھنٹے پہلے ملی۔ٖپی
آئی بی کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈمیں ایم کیو ایم پاکستان کے تینتیسویں
یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ
متحدہ قومی موومنٹ ناقابل تسخیر ہے،مشکل حالات میں بھی تینتیس سال سے ڈٹے
ہوئے ہیں، ایم کیو ایم کونہ تو تقسیم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی بانٹاجا سکتا
ہے لندن کی حمایت والے انکے ساتھ چلے جائیں،ایم کیو ایم کو پاکستان سے
کوئی الگ نہیں کر سکتا۔
فاروق ستارکا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو جاگیر داروں کے چنگل سے
آزاد کرائیں گے،پانچ سال میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں مشکل
حالت کے باوجود اپنے اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
رہنما سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اٹھارہ مارچ انیس سو
چوراسی کوافراد نہیں قوم ابھر رہی تھی جبکہ بائیس اگست کو قوم بکھر اور
تئیس اگست کے بعد سے قوم پھر سے نکھر رہی ہے ۔