لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی
ٹیوٹ ریسرچ سنٹر میں ہیپا ٹائٹس ٹریٹمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ریسرچ سنٹر میں ہیپا ٹائٹس ٹریٹمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے خطاب
میں کہاکہ ہم نے دکھی انسانیت کی تکلیف دورکرنیکاعزم کررکھا ہے شہباز شریف
کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری اور جدید علاج معالجے کی
جانب ایک اہم قدم ہے، کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کو دیکھ کر
دل خوش ہو گیا ہے، یقیناً یہ کلینک جدید علاج معالجے میں اہم سنگ میل ثابت
ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک ایک پائی کو صحیح طریقی سے عوام کی فلاح کے
لئے خرچ کریں گے اور اسی عزم اور جذبے کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے، اس موقع
پر وزیر اعلیٰ کو ہیپاٹائٹس کلینک کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ
وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کام کوسراہا۔