لاہور،بابر بٹ کا قتل پیپلزپارٹی کے لیے بہت بڑا نقصا ن ہے،اعتزاز احسن
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی کے مقتول رہنما
بابربٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے
ہوئے کہا بابر بٹ کا قتل پیپلزپارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ بابربٹ علاقے
میں غریب لوگوں کی مدد میں پیش پیش رہنے والے انسان دوست شخص تھے۔
اعتزاز احسن نے کہا بابر بٹ علاقے میں سینکڑوں افراد کی کفالت اور بچوں کو
وظیفے دیا کرتے تھے۔اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ اپنا ایک فنڈ بنایا ہوا
تھا۔ ان کے قتل پر پورا علاقہ نہیں بلکہ آس پاس کے تمام گاؤں دیہات کے لوگ
بھی اداس ہیں۔