Mar 20, 2017 01:15 pm
views : 739
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 88 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت رحجان ،88پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو مارکیٹ میں
مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 88پوائنٹس کے اضافے
کے ساتھ48498پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 304کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 117کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔