لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی
ٹیوٹ ریسرچ سنٹر میں ہیپا ٹائٹس ٹریٹمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی
ٹیوٹ ریسرچ سنٹر میں ہیپا ٹائٹس ٹریٹمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع
پر وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک کے مختلف حصے بھی دیکھے۔وزیراعلیٰ کو
ہیپاٹائٹس کلینک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کام کو سراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح معیاری
اور جدید علاج معالجے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔کلینک میں فراہم کی جانے والی
طبی سہولتوں کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔ یقیناًیہ کلینک جدید علاج معالجے
میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہااسی عزم اور جذبے کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ہیپاٹائٹس کلینک کے ہر سیکشن میں گئے اور ڈاکٹروں اور طبی عملے سے بات چیت کی۔