Mar 20, 2017 02:53 pm
views : 844
Location : Different Markets
Peshawar- Encroachment Problems in Markets
پشاور،ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف ناکام ہو گئی
پشاورکی ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف ناکام ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بے سود ثابت
ہوگیا،شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں مین ایک بارپھر تجاوازات مافیا نے
پنجے گاڑ لئے ہیں۔
پشاور شہر میں گزشتہ سال انتظامیہ کیجانب سے تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن
شروع کیا گیا تھا جس میں شہر کے تمام بازاروں میں موجود غیر قانونی
تعمیرات سمیت ناجائز طور پر قائم پتھاروں کا بھی صفایا کیا گیا تھا تاہم اب
پھر سے تجاوازات مافیا سرگرم ہو گئی ہے اور سڑ کوں پر دکانیں سجانا شروع
کر دی ہیں ۔
اندرون شہر میں تجاوزات کی وجہ سے جہاں پیدل چلنے والوں کو پریشانی کا
سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑ رہا ہے ۔
شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن تو
کیا جاتا ہے لیکن ملبے کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتا جس کے سبب شہریوں کو
شدیدی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری کاکہنا تھا
کہ انتظامیہ کی جانب سے آپریشن تو کیا گیا لیکن ملبے کو ٹھکانے نہیں لگایا
گیا جس کی بدولت شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور تجاوزات مافیا پھر
سے سرگرم ہو گئی ہے۔