پشاور، مزدور الائنس کا صوبائی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو برطرف کئے جانے کیخلاف شدیداحتجاجی مظاہر
پشاور میں مزدور الائنس نےصوبائی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو برطرف کئے جانے کیخلاف شدیداحتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پرمظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مزدوروں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران مزدور الائنس نے صوبائی حکومت کے
خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ
مزدوروں کو برطرف کرنے میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کا ہاتھ ہے۔
مزدوروں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کیخلاف بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلپس کمپنی سمیت دیگرکمپنیوں کے سینکڑوں ملازمین کو
حکومت کی جانب سے بلا وجہ برطر ف کیاگیا،فپلس مورس لمیٹڈ کی جانب سے ایک سو
چونتیس ملازمین کو برطرف کرنا محنت کشوں کی روٹی روزی چھیننے کا مترادف ہے
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانتی اسمبلی چوک پر
دھرنا جاری رہے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےمزدور رہنماکا
کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور پاکستان ٹوبیکو نے باون کروڑروپے کی
کرپشن کی ہے ہم نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔