لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کا دورہ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے
منصوبے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام
کی رفتار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی
وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے
پر تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار بے مثال ہے۔یہ منصوبہ بھی پنجاب حکومت
کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوگا۔منصوبے کو
مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا22.4 کلومیٹر طویل سدرن لوپ مکمل
ہونے سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین اور جدید سہولتیں ملیں گی۔ٹریفک نظام
میں بہتری آئے گی۔سدرن لوپ کا منصوبہ معاشی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ کا
باعث بنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاآمد روفت کی جدید ترین سہولتیں تیز
رفتار ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سدرن لوپ کے منصوبے سے عوام کو جدید
اور معیاری آمد و رفت کی سہولتیں میسر آئیں گی۔اس منصوبے پر اب تک ہونے
والی پیش رفت پر دلی خوشی ہوئی ہے۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے سائٹ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
کو لاہو ر رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی
۔وزیراعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔