Mar 20, 2017 05:43 pm
views : 740
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 288 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100انڈیکس میں 288 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 288پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 48697 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 374کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 213 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 147 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔