Mar 20, 2017 06:06 pm
views : 957
Location : Metro Bus Project
Lahore- CM Punjab Inaugurates Speedo Metro Service
ملتان،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیڈو میٹرو سروس کا افتتاح کردیا
پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں
اسلامی فلاحی معاشرئے کے قیام کے لیے کوشاں ہے اورعملی اقدامات کے ذریعے
بہت جلد اس مقصد کو حاصل کر لیا جائے گا۔
لاہور میں پنجاب اسپیڈو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی
کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلی نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس پراجیکٹ کا آغاز اس منصوبے کی
افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ اب وہ عوامی فلاح کے
منصوبوں پر بے جا تنقید کی روش ترک کر دیں۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے
بیشترترقیاتی منصو بے مکمل ہونے والے ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے عوامی
مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔