Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 20, 2017 06:55 pm views : 749

Location : PNS Iqbal

Karachi- Rear Admiral Abdul Aleem takes over Coastal Command of Pakistan Navy
  • Urdu

کراچی ، ریئرایڈمرل عبدالعلیم نے پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تبدیلی ء کمانڈ کی پروقار تقریب آج پی این ایس اقبال میں منعقد ہوئی ۔بحیثیت کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم ساحلی پٹی اور کریکس ایریا میں قائم پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات کے انچارج ہوں گے۔ علاوہ ازیں وہ پاک بحریہ کے ا سپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز کے بھی سربراہ ہوں گے۔
رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئر ایڈمرل عبدلعلیم کمانڈ اینڈ اسٹاف اپوائنٹمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ بین الاقوامی کاونٹر پائیریسی ٹاسک فورس 151 کی کمان کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے ڈسٹرائر سکواڈرن، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کی کمان کر چکے ہیں۔رئیر ایڈمرل عبدالعلیم ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پروجیکٹس) ، پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ اور فلیگ آفسر سی ٹرینگ جیسی اہم خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔
ریئر ایڈمرل عبدالعلیم پی این وار کالج ، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول وار کالج امریکہ سے گریجویٹ ہیں ۔ ان کی گرانقد ر خدمات کے اعتراف میں رئیر ایڈمرل عبدالعلیم کو ہلال امتیاز(ملٹری ) سے نوازا گیا۔
نئی قیادت سنبھالنے کے بعد نو منتخب کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور زیر انتظام یونٹس کے کمانڈنگ افسروں سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved