Mar 21, 2017 12:58 pm
views : 736
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index Rises by 111 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 111پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 116پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 48814پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر272کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،81کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب کہ
14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔