Mar 21, 2017 03:18 pm
views : 803
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding health
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلا س میں صوبے کے 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے
امور اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پاکستان کڈنی اینڈ لیور
ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پہلے ہیپاٹائٹس فلٹر
کلینک نے کام شروع کر دیا ہے۔ ایسے فلٹرکلینکس صوبے کے 36 اضلاع میں بنائے
جائیں گے جو سیٹلائٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے۔ میں خود سٹیئرنگ
کمیٹی کی صدارت کروں گا۔
فلٹر کلینکس کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل
بھی دے دی گئی۔ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے 9 ڈویڑن میں لیبز کے قیام کا فیصلہ
بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے
منصوبے پر فوری طور پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔عوام کو
ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے بچانا بڑی عوامی خدمت ہے۔عز م اور جذبے کے ساتھ
کام کرتے ہوئے صوبے کے 36 اضلاع میں فلٹر کلینکس کے منصوبے کو مکمل کرنا
ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے اس ضمن میں آئندہ سات روز میں جامع پلان مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پنجاب حکومت ہیپاٹائٹس کے مربوط
کنٹرول پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات
انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس حوالے سے ہیپاٹائٹس ریگولیشن بل لایا جا رہا
ہے۔ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوام کو آگاہی دینا بھی ضروری ہے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،
چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز صحت ، خزانہ ،
مواصلات و تعمیرات ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ
آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔