Mar 21, 2017 03:24 pm
views : 997
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets AG Sindh
کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر سے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ فرخ احمد حمدی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ فرخ احمد حمدی نے
گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل نے گورنر سندھ کو
اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاصوبائی ملازمین کے بقایا جات کی جلد از جلد
ادائیگی کے لئے اے جی سندھ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔انہیں مزید بہتر
بنایا جائے تاکہ ملازمین اور ان کی لواحقین کو پریشانی سے بچایا
جاسکے۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقوم کی ادائیگی میں شفافیت کو ہر حال میں
یقینی بنایا جائے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ھوتے ھیں ان کا
درست اور جائز استعمال ضروری ھے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے فوائد عوام تک
پہنچائے جاسکیں۔
اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ فرخ احمد حمدی نے کہاصوبائی ملازمین کو ہر قسم کی
ادائیگی براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں کی جاتی ہے۔اکاؤنٹس اور ادائیگیوں میں
شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔