Mar 21, 2017 03:58 pm
views : 762
Location : Punjab University
Lahore- Clash breaks out between two student groups at Punjab University
لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم ، پولیس کی شیلنگ
لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 5طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں ایک طلبہ گروپ نے فیسٹیول منعقد کررکھا تھا جس کے
دوران دوسرے طلبہ گروپ نے اس پر حملہ کردیا اور کیمپ کوآگ لگادی۔
پنجاب یونیورسٹی میں پختون ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس
میں طلبہ کے دو گروپ شریک تھے ،اسی تقریب کے دوران ایک گروپ کی جانب سے
ہولی کی تقریب کا اہتمام کرنے سے دوسرے گروپ کے طلبا مشتعل ہوگئے اور دونوں
کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی ۔ بات بڑھی تو دونوں جانب سے پتھرائو کا
سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔
دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کےلیے شیلنگ اور
لاٹھی چارج شروع کردیا ۔پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے داخلی اورخارجی
راستوں پر تعینات کردی گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کر لیا گیا جس نے صورتحال کو
کنٹرول کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ پولیس نے یونیورسٹی کے تمام
دروازے بند کر دیئے اور کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔