Mar 21, 2017 05:33 pm
views : 844
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 322 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 322پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 49020 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 388کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 277 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 85 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔