Mar 21, 2017 06:47 pm
views : 800
Location : Torkham Border
Peshawar- Torkham Border Reopen
طورپر خم ،جذبہ خیر سگالی کے تحت32روز بعد پاک افغان سرحد کو کھول دیاگیا
وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر 32روز سے بند طورخم بارڈرپر پاک افغان سرحد کو
کھول دیاگیا۔جس کے بعد افغان شہریوں اور تجارتی ٹرکوں کی آمد ورفت شروع
ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان
سرحد کو فوری طورپر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد آج32روز
سے بند سرحد کو کھولا گیا۔ صبح 7بجے طورخم سرحد کھلنے پر دونوں ملکوں کے
درمیان آمد ورفت کاسلسلہ شروع ہوا ،کارخانوں مارکیٹ پشاور اور جمرود میں
پھنسے کنٹینرز طورپر خم کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں۔ سرحد کھلنے پر
ڈرائیورز اورافغان شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیاگیا ہے۔