Mar 21, 2017 07:24 pm
views : 889
Location : Islamabad Hotel
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Ahmed Press Conference
اسلام آباد ، شیخ رشید نے عمران خان سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی 9سیٹیں مانگ لیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہوٹل میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہامیں نے عمران خان سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں حلقہ54،55اور56میں
زیادہ سے زیادہ سیٹیں مانگی ہیں۔ ہم نے اپنے آپ کو نیچے رکھا اور دوسروں کو
مواقع فراہم کیے، جس کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کو اوپر لے جانا تھا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا ہمیں پانامہ کیس کے فیصلے کاانتظار
ہے جس کے بعد ان حلقوں سمیت پورے پاکستان میں ایک بھرپور تحریک چلائیں گے۔
میں نے عمران خان سے کہا تھا آپ چھوٹی پارٹیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دیں
کیوں کہ میرا سیاسی تجربہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی پارٹیاں جیتے ہوئے امیدوار کو
4،5ہزار ووٹ لے کر نقصان پہنچا دیتی ہیں، عمران خان نے اس کام کے حوالے سے
شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور میری ڈیوٹی لگائی ہے ۔جس بنا پر میں نے
کئی پارٹیوں کے سربراہوں سے رابطہ کیا ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری ،پرویز
الہیٰ اور جماعت وحدت المسلمین کے سربراہ شامل ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا روالپنڈی اوراسلام آباد میں بہت سی افواہیں گردش
کررہی ہیں جس میںیہ کہا جارہاہے کہ نئے انتخابات ہونے جارہے ہیں اور یہ
ایسے انتخابات ہوں گے جس میں صرف قومی اسمبلی کوتوڑا جائے گا باقی صوبائی
حکومتیں اپنی جگہ برقرار رہیں گی،اور یہ کام اس وقت ہوگا جب پانامہ کیس کا
فیصلہ حکمران جماعت کے خلاف آئے گا۔ کیوں کہ نوازشریف اپنے خاندان کے علاوہ
کسی کے لیے اسٹیپ ڈاؤن نہیں کریں گے ۔صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں قومی
اسمبلی کے انتخابات ایک بہت بڑا مسئلہ ہوگا۔
شیخ رشید کا مزید کہناتھا راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی جس 9سیٹوں پر بات کی جاری رہی
ہے وہ ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ،کیوں کہ تحریک انصاف میں بعض اوقات
میری تجویز کو مان لیاجاتا ہے اور بعض اوقات میری سوچوں پر اختلاف ہوتا ہے۔
تاہم ابھی ہم اس مسئلے پر مل کر بیٹھیں گے جس کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر
پہنچیں گے۔
آصف علی زرداری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا میری ان سے زندگی میں پہلی بار
ایک طویل ملاقات ہوئی جس میں نے انہیں صاف صاف کہہ دیا کہ آپ پانامہ کیس
اور ڈان لیکس پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ میں نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ یا
ہاتھ آسمان پر لگالیں یا پاؤ ں زمین پر رکھ لیں اور فیصلہ کریں کہ ان
دونوں ایشوز پر آپ کہاں کھڑیں ہیں۔