Mar 21, 2017 07:44 pm
views : 795
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets British Interior Minister
اسلام آباد، وزیراعظم محمد نوازشریف سے برطانوی سیکرٹری داخلہ امبر رُد کی ملاقات
وزیراعظم محمد نوازشریف سے برطانوی سیکرٹری داخلہ امبر رْد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میاں محمد نوازشریف نے برطانوی سیکرٹری داخلہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم
کیا، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیساتھ تعلقات تاریخ اور
مضبوط عوامی رابطوں کی بنیاد پر ہیں، دونوں ملک تجارت ،امن واستحکام و ترقی
کیلئے تعاون کررہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کا ادارہ جاتی تعاون مضبوط تعلقات
کاعکاس ہے، برطانیہ کیساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں فروغ چاہتے
ہیں۔.
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دو کروڑ کی آبادی پر مشتمل متوسط
طبقے کی مضبوط مارکیٹ ہے، برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان
میں شاندار مواقع ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ کے ادارہ برائے بین
الاقوامی ترقی کے اقدامات کی تعریف کی۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتاہے، اس
موقع پر برطانوی سیکرٹری داخلہ امبر رْد کی علاقائی امن کی کوششوں کی
بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔