Mar 22, 2017 01:14 pm
views : 748
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 102 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 102پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 102پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ49122پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر322کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،119کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب
کہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔