Mar 22, 2017 03:45 pm
views : 770
Location : Mehr-un-Nisa Hospital
Karachi- CM Sindh Murad ali shah Inaugurates 1st Pet CT scanning at SIUT Mehr-un-Nisa Hospital
کراچی ،ایس آئی یوٹی مہروالنسا اسپتال میں پہلے پیٹ سی ٹی اسکیننگ کا افتتاح کردیاگیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی مہروالنسا اسپتال کورنگی
میں پہلے پیٹ سی ٹی اسکیننگ کی افتتاحی تقریب اور میڈیا کے نمائندوں سے
بات چیت کرتے ہوئے کہاکراچی میں ناصرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے لوگ علاج
کی غرض سے آتے ہیں ،یہاں صحت کی سہولیات دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں اور
یہ ہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت صحت کے حوالے سے نہ صرف خود بلکہ پرائیوٹ سیکٹر
ز کے ساتھ بھی مختلف پروجیکٹ میں بھرپور حصہ لیتی آرہی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا ہم سندھ سے زیادہ باہر کے مریضوں کا علاج کررہے
ہیں،اگر یہ سہولیات دوسری جگہ بھی ہوتیں تو لوگ یہاں کا رخ نہ کرتے۔صحت کے
حوالے سے پینے کا پانی ،نیوٹریشن اور ماحولیاتی آلودگی بڑے مسائل ہیں،لیکن
یہ مسائل صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیں صرف سندھ کو قصور وار
ٹھہرانا درست عمل نہیں۔پانی کے حوالے سیجو صورت حال سندھ کی ہے وہ ہی پورے
پاکستان کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہناتھا یہ سندھ کا پہلا پبلک پرائیوٹ سیکٹر ہے
جہاں سرکاری اسپتال میں یہپیٹ سی ٹی اسکیننگ لگایاگیا ہے۔ ڈاکٹر ادیب رضوی
نے مجھے بتایا کہ ایک اسکیننگ ضروریات پوری نہیں کرسکتا اس لیے ہم ایک اور
اسکیننگ لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور اس حوالے سے میں نے ڈاکٹر ادیب
رضوی سے کہا کہ آپ منصوبے پر کام کریں پیسے سندھ حکومت دے گی اورآئندہ بجٹ
میں صحت کے حوالے سے کئی منصوبوں کے لیے رقم بھی مختص کررہے ہیں
نیوٹریشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم نے
تمام ڈونر ایجنسیز کے ساتھ مل کر ایک ادارہ بنایا ہے ،اور ایک منصوبے کے
تحت اس پر کام کررہے ہیں ، سندھ اورپورے پاکستان میں بچوں کی نشوونما کے
حوالے سے جو نمبرسامنے آئے ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں،نشوونما میں41فیصد
کمی کا مطلب ہے کہ بچہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرپائے
گا،اور اس وقت ہماری تمام تر توجہ اسی منصوبے پر ہے۔