کراچی ،ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ عبداللہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہا آج ایک اور اہم شخصیت ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی
اسمبلی شیخ عبداللہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ،اور ہم
انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
پی ایس پی سربراہ نے کہا ہم نے جب سے پارٹی کی بنیاد رکھی اس دن سے لے کر
آج تک ہمارے بیانات میں کوئی بھی ردبدل نہیں ہوئی۔ جو موقف پہلے دن اپنا یا
آج بھی اسی پر قائم ہیں۔ مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی عہدیدار اپنی کہی
ہوئی بات سے منکر نہیں ہوا۔
مصطفی کمال کاکہناتھا ہمارا مسئلہ یہ نہیں کہ لوگ ہمارے پاس نہیں آرہے
،بلکہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ہمارے پاس آرہے ہیں ،ہمیں ان
کوپارٹی میں ایڈجسٹ کرنے میں مسئلہ آرہا ہے ،بڑی بڑی پارٹیوں کا مسئلہ یہ
ہے کہ لوگ ان کے پاس آنہیں رہے ،لیکن یہاں صورت حال برعکس ہے یہا لوگ جوق
درجوق آرہے ہیں ،جس کی وجہ سے ہمیں ا ن آفس کا مسئلہ ،ان کے کیبن کا مسئلہ
اور جگہوں کا مسئلہ درپیش آرہا ہے۔