Mar 22, 2017 03:59 pm
views : 788
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets PML(N) Lawyers Delegation
کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر سے پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم سندھ کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم سندھ کے
وفد نے ملاقات کی ۔پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم سندھ کے وفد نے گورنرسندھ
محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ میں عدلیہ کے
نظام اور سائلین کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔
اس موقع پروکلاء برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اقدامات پر بات چیت بھی ہوئی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا وکلاء سائلین کو انصاف کی فراہمی کے نظام کا
لازمی حصہ ہیں۔ان کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔جمہوریت کی بقا اور
استحکام میں وکلا تحریکوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔