Mar 22, 2017 04:12 pm
views : 754
Location : Punjab Assembly
Lahore- Rana Sanaullah Media Talk with Ansar Barni.
لاہور،انصار برنی کی جدوجہد ہمارے لیے مثال ہے ، رانا ثناء اللہ
وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر انصار برنی کے
ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انصار برنی کی خدمات نہ صرف ملک کے لیے
بلکہ بیرون ملک کے لیے بھی قابل تحسین ہیں اور ہم ان کی دکھی انسانیت کی
خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ،ہیومن رائٹس کے حوالے سے انصار برنی کی جدوجہد
ہمارے لیے ایک مثال ہے۔انصار برنی کو لاہور آمد پرپنجاب حکومت کی جانب سے
خوش آمدید کہتا ہوں ، ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے اس بات کا بھی یقین
دلا تا ہوں کہ ان دکھی انسانیت کی خدمت اور ہومن رائٹس کی جدوجہد میں
پنجاب حکومت ان کے ساتھ ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا انصار برنی پنجاب بھرمیں جہاں جہاں کام کے حوالے سے
نشاندہی کریں گے پنجاب حکومت ان کی تجاویز کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کی
دی ہوئی تجاویز پر غور کرے گی اور جہاں جہاں فوری کام کرنے کی ضرورت ہوئی
اس پر فوری کام شروع کرے گی۔