پشاور، وزیر اعلی خیبر پختو نخواپرویز خٹک کے زیر صدارت صوبائی کا بینہ اجلاس
پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختون خواپرویز خٹک کے زیر صدارت صوبائی کابینہ
کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم ہونے سے متعلق اہم
فیصلے ہوں گے۔آئندہ بجٹ سے متعلق اجلاس میں اہم امور پر با ت چیت ہوگی۔
ترجمان حکومت خیبر پختون خوا کے مطابق کابینہ کو صوبے میں امن و امان سے
متعلق اہم بریفنگ دی جائے گی ، خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی ایکٹ 2014 میں
ترامیم پر بھی غور ہو گا۔ خیبر پختون خوا ویکسینیشن ایکٹ 1958 میں ترامیم
پر بحث ہو گی۔
اجلاس میں پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کی مد میں درکار بجٹ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔