Mar 22, 2017 05:02 pm
views : 739
Location : Different Areas
QUETTA - RAIN IN CITY
کوئٹہ ،تیز ہواؤں کے بعد ہونے والی بارش نے موسم خوش گوار کردیا
کوئٹہ میں گزشتہ رات چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث آج صبح بارش نے شہر کا
موسم خوش گوار کردیا،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا
سلسلہ جاری ہے ، بارش کے باعث کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی تازہ
لہر نے لوگوں کو ایک بار پھر گرم کپڑے پہننے پر مجبور کردیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چمن سمیت بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں
موسم بہار کی بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ آج علی الصبح ہونے والی بارش سے
جہاں کوئٹہ او ر گرد ونواح میں موسم انتہائی خوش گوار ہوگیا وہیں کاشتکاروں
میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔