Mar 22, 2017 05:25 pm
views : 750
Location : National Assembly
Islamabad -Talal Chaudhry and Shehryar Afridi Media Talk
اسلام آباد،23مارچ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا دن ہے ، طلال چوہدری
تئیس مارچ کی تقریبات کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا دہشت
گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہم کل تجدید عہد کریں گے اور اپنے شہداء اور
غازیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان میں کل دہشت گردی کا خاتمے کا دن ہے ۔
23مارچ کی تقریبات یہ بتا رہی ہیں کہ پاکستان میں حالات پہلے کی طرح پرامن
ہوچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا 23مارچ کا دن
نوجوان نسل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے اور جو ملک کے اندر اور
باہر پاکستان کے دشمن ہیں ان کے لیے اس میں ایک واضح پیغام ہے۔ اس طرح کی
سرگرمیوں کا دوبارہ بحال ہونا خوش آئند بات ہے۔آخر میں اتنا ہی کہوں گا
تمام پاکستانیوں کو 23مارچ کے دن ہونے والی سرگرمیوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ
لینا چاہیے۔