Mar 22, 2017 07:45 pm
views : 769
Location : Faisalabad Arts Council
FAISALABAD - Chief Minister's Talent Hunt Program
فیصل آباد،آرٹس کونسل میں چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد
چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت فیصل آباد آرٹس کونسل میں نصرت فتح علی
خان ہال میں بنو پاکستان کی پہچان کے حوالے سے موسیقی آڈیشن پروگرام کا
انعقادکیاگیا۔جس میں فیصل آبادکے نوجوانوں نے بھرپور حصہ لے کر ثابت
کردیاکہ وہ بھی کسی سے کم نہیں، پروگرام میں آڈیشن کے وقت ججز کے دلچسپ
جملوں پرہال میں موجود شائقین بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایک نوجوان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ ہنٹ
پروگرام نوجوانوں کے لیے خود کوثابت کرنے کاایک بہترین موقع فراہم کرتا
ہے۔ایسے پروگرام سے ہم جیسے نوجوان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
فیصل آباد میں بہت سے ایسے فنکار ہیں جنہیں کہیں بھی موقع نہیں ملا۔آج اس
پروگرام میں آنے والے فنکار وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ
پروگرام شروع کرکے ہمیں خود کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا۔
پروگرام میں شریک ایک خاتون نے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں نے اس پروگرا م
میں حصہ لیا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔مجھے نہیں معلوم کہ میں سلیکٹ ہوں گی
یا نہیں لیکن میں تمام لوگوں سے یہ ہی کہوں گی کہ حصہ ضرور لیں ،اس سے
انہیں معلوم ہوگا کہ وہ زندگی میں آگے کیا کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایک شہری کاکہنا تھا اس پروگرام سے نوجوانوں
کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ فیصل آباد کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں سے ہی
نصرت فتح علی خان اور راحت علی خان جیسے فنکار پیدا ہوئے اور دنیامیں اپنا
اورملک کا نام روشن کیا۔