کراچی ،اسلامی جمعیت طلبہ کالاہور واقعے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلامی جمعیت طلبہ کا لاہور میں یونیورسٹی پروگرام کے دوران ہونے والی
بدنظمی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیاگیا ،مقررین نے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کلمے کی بنیاد پر وجود میںآیا ،
کالجوں اورنیورسٹیوں میں کسی بھی گروہ کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے
گی، پنجاب حکومت ذمے داروں کے خلاف کارروئی کرنے کے بجائے اسلامی جمعیت
طلبہ کے کارکنان کو ہی مقدمات میں نامزد کررہی ہے جو زیادتی کے مترادف ہے ۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چت کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے
کارکن کا کہناتھا ایسا کبھی کسی جامعات میں نہیں ہوا جو کل پنجاب میں دیکھا
گیا۔ثقافت کے نام پر خواتین کی کانفرنس پرحملہ کیاگیا۔سامعہ راحیل قاضی
اسلامی نظریاتی کونسل کی ممبر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں ان
پر بھی حملہ کیاگیا، اس موقع پر پاکستان کے جھنڈوں کو بھی روندا گیا جو
انتہائی افسوس ناک بات ہے ،ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سازش کرنے
والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایک اور کارکن نے کہاہمارے پروگرام پر حملہ کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں
اوربے گناہ طلبہ کو گرفتار کیاجارہاہے۔ ہم پنجاب حکومت کے اس اقدام کی سخت
الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورگرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے
ہیں۔