لاہور، یوم پاکستان کے موقع پر 21توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز کیاگیا
یوم پاکستان کے آغاز پر اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں
کی سلامی سے دن کا آغاز کیاگیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اوریکجہتی کے لیے
خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں۔
اس حوالے سے لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں
کی جانب سے 21توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز کیاگیا اور پاکستان کی سلامتی
اور یکجہتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ملک بھر میں آج یوم پاکستان منایا جایاجارہاہے جس کے تحت ملک بھرمیں عام
تعطیل ہے، جب کہ یوم پاکستان کے موقع پر راولپنڈی، اسلام آباد میں موبائل
سروس بھی سہ پہر 3بجے تک معطل رہیں گی۔