اسلام آباد،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، صدر مملکت ممنون حسین
اسلام آباد میں شکرپڑیاں پریڈ ایوینیو گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پروقار
تقریب کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں
کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے جانوں کی قربانیاں دیں ۔
صدر ممنون حسین نے کہابھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ،کنٹرول لائن پر
جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا ہے ، ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی
چاہتے ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جارہی
ہیں۔
صدرمملکت نے مزید کہا پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری
رکھے گا ، ہمارا مقصد عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانا ہے ، اس حوالے
سے پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
آپریشن ردالفساد کے حوالے سے صدر ممنون حسین نے کہا آپریشن ردالفساد کے
آخری دہشت گردکے خاتمے تک جاری رہے گا۔ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور
ناقابل تسخیر ہے ، خوشی ہے کہ آج کی پریڈ میں پیپلزلبریشن آرمی چین کا فوجی
دستہ پہلی بار شریک ہے ، امن ترقی اور خوش حالی کے عظیم تر مقاصد کے لیے
ہمارے دوستوں کو پاکستان کا تعاون ہمیشہ حاصل رہے گا۔
صدر ممنون حسین نے فوج کو پیغام دیتے ہوئے کہا بہادر جوانوں ،اس جوش وجذبے کے ساتھ پاکستان کی حفاظت کرتے رہیں۔