کراچی ،یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پرسندھ رینجرز کے دستوں کی سلامی
ملک بھرمیں یوم پاکستان کی تقریبات کاآغازچاروں صوبائی دارالحکومتوں
میں21توپوں کی سلامی سے ہوا۔جہاں ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی
دعائیں مانگیں۔ جب کہ مساجد میں بھی پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے لیے
دعائیں مانگی گئیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا
انعقاد کیاگیا ، جہاں پاک آرمی ، نیوی اور فضائیہ کے چاق وچوبند دستوں نے
سلامی پیش کی۔
اس موقع پر مزار قائد پر سندھ رینجرز کی جانب سے ڈپٹی رینجرز سندھ
بریگیڈیئر نادر حسین نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع
پر ڈپٹی رینجرز سندھ بریگیڈیئر نادر حسین کو پاک نیوی اور فضائیہ کے دستوں
نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ ڈپٹی رینجرز سندھ نے یوم پاکستان کے حوالے سے
مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔