Mar 23, 2017 01:08 pm
views : 742
Location : Catholic Church
Lahore- Special Pray for Pakistan at Catholic Church
لاہور، کھیتولک چرچ میں ملکی سلامتی ،ترقی اورخوش حالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
یوم پاکستان کی حوالے سے ملک بھرمیں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، ان تقریبات
کا آغاز اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومت میں 21توپوں کی سلامی سے
ہوا۔ اس موقع پر مساجد میں ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں
بھی مانگیں گئیں۔
اس سلسلے میں مال روڈ کیتھولک چرچ لاہورمیں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
کیاگیا جہاں کرسچن برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی،
اس موقع فادر شاہد معراج نے ملکی ترقی ،خوش حالی اور امن وامان کے لیے
خصوصی دعا ئیں بھی مانگیں۔
فادر شاہد معراج نے بات چیت کرتے ہوئے کہا آج اللہ کے حضور شکرگزاری کا دن
ہے جس نے ہمیں یہ ملک عطا کیا۔ ہمارے بزرگوں نے بلا رنگ ونسل کے قائد اعظم
محمد علی جناح کی قیادت میں جو تحریک شروع کی پاکستان کا اسی کا ثمر ہے ۔
ہم ان کی جدوجہد اور انتھک محنت پر خداتعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع فادر شاہد معراج نے تینوں افواج اورتمام پاکستانیوں کی ملکی خدمات
پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہماری افواج نے ملکی ترقی اور امن وامان
کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں اور جو قومیں قربانیاں دینا
جانتی ہوں اسے شکست دینا آسان نہیں ہوتا۔